Urdu News

پاکستان سے چلایا جارہا دہشت گردی کا ماڈیول بے نقاب،ایک مشتبہ گرفتار

پاکستان سے چلایا جارہا دہشت گردی کا ماڈیول بے نقاب،ایک مشتبہ گرفتار

نئی دہلی، 18 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے پاکستان کے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس ماڈیول سے وابستہ ایک اور مشتبہ دہشت گرد ذاکر کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے ممبئی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے لانے کے لیے دہلی پولیسکی اسپیشل سیل ممبئی روانہ ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں یہ آٹھویں گرفتاری ہے۔

اطلاع کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے منگل کو پاکستانیہینڈلر کیذریعہ چلائے جارہے دہشت گردانہ ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس نے ماڈیول سے وابستہ 6 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے دو ٹریننگلے کر پاکستان سے آئے تھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ آنے والے تہوار کے دوران دہلی، یوپی، مہاراشٹر وغیرہ جیسی ریاستوں میں دھماکوں کی سازش کر رہے تھے۔ ان کی تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ممبئی کا رہنے والا ذاکر بھی ان کے ساتھ سازش میں ملوث تھا۔ اس کے بعد یہ معلومات ممبئی پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں جنہوں نے ذاکر کو پکڑ لیا۔ اسپیشل سیل کی ٹیم ممبئی کے لیے روانہ ہو گئی ہے، جو اسے دہلی لائے گی اور اس معاملے میں اسے گرفتار کرے گی۔

ممبئی میں دہشت گرد حملے کا خطرہ، خفیہ ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

ممبئی میں دہشت گردانہ حملے  Terrorist Attack کا خطرہ ہے۔ خفیہ ایجنسیوں  Intelligence agencies  نے اس سلسلے میں الرٹ جاری  High Alert کیا ہے۔ دہشت گردTerrorist  ٹرینوں، پلیٹ فارم اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں نے جی آر پی کو الرٹ جاری کیا ہے کہ دہشت گرد گیس اٹیک یا پھر پلیٹ فارم کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹیررماڈیو ل معاملے میں گرفتار کیے گیے مشتبہ ملزمین سے پولیس پوچھ کررہی ہے جس میں ممبئی کی لوکل ٹرین سمیت ملک کے الگ الگ علاقوں کو نشانہ بنانے کی ان کی سازش کا انکشاف ہورہا ہے۔

ٹیرر ماڈیول کیس میں حراست میں لیے گیے ذاکر محمد شیخ کو آج شیوڑی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذاکر کی حراست کوپولیس انتہائی اہم بتا رہی ہے کیونکہ اس سے پوچھ تاچھ میں مزید جانکاری ہاتھ لگ سکتی ہے۔ پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ممبئی میں ذاکر کو ہینڈ ل کون کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ذاکر کے اشارے پر ہی جان محمد کام کررہا ہے۔

ٹیرر ماڈیول کیس میں مشتبہ ملزمین سے پوچھ تاچھ سے مل رہی جانکاری پرپولیس کی تلاشی کاروائی جاری ہے ۔ پولیس اسامہ کے چچا کو تلاش کررہی تھی لیکن اس نے خودکو قانون کے حوالے کردیا ہے۔ الہ آباد پولیس کے سامنے اس نے خود سپردگی کی۔ اس طرح اس کیس میں اب تک سات مشتبہ ملزمین کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔

Recommended