پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 15 فروری تک

Parliament Budget Session from 29th January

نئی دہلی ، 14 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا اور مالی سال 2021-22 کا عام بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس 8 اپریل تک چلے گا۔

بجٹ اجلاس پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں 29 جنوری کو صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے خطاب سے شروع ہوگا۔ کووند 29 جنوری کو صبح 11 بجے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

دوسرا مرحلہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک

پھر یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پیش کریں گے۔

لوک سبھا سیکریٹریٹ سے موصولہ معلومات کے مطابق قواعد کے مطابق بجٹ اجلاس دومراحل میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 15 فروری تک ہوگا۔ دوسرا مرحلہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ، بجٹ اجلاس کے دوران کورونا وبا سے بچنے کے لیے جاری حکومتی رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ، مرکزی حکومت نے رواں سال پارلیمنٹ کا موسم سرماکا اجلاس نہیں منعقد کیا تھا۔

مانسون کا اجلاس مقررہ مدت سے پہلے ختم کرنا پڑا تھا ، کیوں کہ اس عرصے میں کئی ممبران پارلیمنٹ اور وزرا کورونا متاثر ہوگئے تھے۔