Urdu News

پارلیمنٹ عمارت :گنپتی ہومم، ناد سوارم،سینگول اوراترپردیش کی قالین

پارلیمنٹ عمارت :گنپتی ہومم، ناد سوارم،سینگول اوراترپردیش کی قالین

نئی دہلی، 28 مئی

 وزیر اعظم نریندر مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے لیے اتوار کی صبح روایتی لباس میں گیٹ نمبر ایک سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچے۔ یہاں لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے سب سے پہلے کرناٹک میں سرینگری مٹھ کے پجاریوں کے ساتھ ویدک منتروں کے درمیان گنپتی ہومم کی رسم میں حصہ لیا۔ پھر ’سینگول‘ کے سامنے جھکے۔ اس کے بعد، سینگول لے کر، انہوں نے تمل ناڈو کے تمام پجاریوں سے آشیرواد حاصل کیا۔

وزیر اعظم سینگول کے ساتھ ’ناداشورم‘ کی دھنوں کے درمیان نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر گئے۔ وزیر اعظم نے اسے لوک سبھا کے چیمبر میں اسپیکر کی نشست کے دائیں جانب بنائی گئی ایک خاص جگہ پر نصب کیا۔

اس بے مثال لمحے کا گواہ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر، کئی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا بھی بن گئے۔ وزیر اعظم نے اس عمارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے کچھ ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازا۔

اتر پردیش میں بنے قالین نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے فرش کی زینت بنتے ہیں۔ تقریباً 900 کاریگروں نے انہیں 10 لاکھ گھنٹے تک بْن کر بنایا ہے۔ لوک سبھا کے فرش قالین پر قومی پرندے مور کو سبز رنگ میں دکھایا گیا ہے اور راجیہ سبھا کے فلور کا کوکم لال رنگ کی قالین میں قومی پھول کمل کی شاندار شکلوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بنکر بھدوہی اور مرزا پور اضلاع کے رہائشی ہیں۔

Recommended