Categories: قومی

اسمبلی انتخابات 2022 میں پارٹی نے لگایا جیت کا چوکا، ووٹرس کا شکریہ: پی ایم مودی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پارٹی صدر کی قیادت اور کارکنوں کی محنت کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے جیت کا چوکا لگایا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ جشن کا دن ہے اور وہ اس کے لئے ملک کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج پارٹی کوگنگا کے ساحل، سمندر کے ساحل، شمالی اور شمال مشرقی  چاروں سمتوں سے جیت حاصل کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے اتر پردیش، گوا، منی پور اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کی جیت کے بعد پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماوں، بہنوں اور نوجوانوں نے بی جے پی کی مکمل حمایت کی۔ یہ حمایت اپنے آپ میں بہت بڑا پیغام ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پہلی بار ووٹ کرنے والے ووٹروں نے بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا۔ بہنوں، بیٹیوں اور ماوں نے بی جے پی کو اپنا آشیرواد دیا ہے۔ ہماری خواتین کی طاقت بی جے پی کی جیت کی سارتھی بن گئی ہے۔اپنی انتخابی تقاریر کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے بی جے پی کی جیت کا جھنڈا لہرا کر 10 مارچ کو ہولی منانے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جیت کا کریڈٹ کارکنوں کو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے دن رات محنت کی اور عوام کا اعتماد جیتا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کی موثر قیادت کے لئے بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی بھی تعریف کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago