Categories: عالمی

عمران خان کے نشانے پر کیوں ہیں آصف علی زرداری؟ تحریک عدم اعتما د کے بعد عمران خان نے کچھ اس طرح کیا اپوزیشن پرحملہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان  کے  وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے  کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی ’سیاسی موت‘ ثابت ہوگی۔وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے کے دوران یہاں گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کر کے اپوزیشن نے وہ قدم اٹھایا جس کی وہ خواہش کر رہے تھے۔"میں اس لمحے کا انتظار کر رہا ہوں۔ اب وہ پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کی تحریک عدم اعتماد ان پر واپس آنے والی ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ وہ قومی دولت لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خان نے کہا کہ ان کا پہلا ' ٹارگٹ' پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری ہوں گے جو کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری کی توجہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی وفاداریاں خریدنے پر تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی نے انہیں بتایا کہ انہیں 20 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان پر ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں زرداری کا ساتھ دینے پر بھی تنقید کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago