TRAINEES AT NAVAL BASE

نوجوان افسروں کو اس بات کے لئے تیار کرتی ہے

پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کی شاندار آن بورڈ شپس ٹریننگ کی تکمیل پر 5 دسمبر 2020 کو 98ویں مربوط آفیسر ٹرینیز کورس کی پاس آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کووڈ-19 کے سبب یہ تقریب مختصر لیکن ترغیب افزا رہی۔ جنوبی بحری کمان کے چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ)، وی ایس ایم، این ایم، ریئر ایڈمیرل اینٹونی جارج نے جہازوں پر منعقدہ پاسنگ آؤٹ ڈویژنوں کے دوران ممتاز زیر تربیت افسروں کو ٹرافیوں سے نوازا۔ یہ کورس 132 زیر تربیت افسروں پر مشتمل تھا، جس میں 114 بحریہ کے، 13 ساحلی حفاظتی دستے اور 5 غیر ملکی زیر تربیت افسران (میانمار کے 2، مالدیپ، سیشلس اور تنزانیہ کے 1-1) شامل تھے۔ کوچی میں واقع پہلا ٹریننگ اسکواڈرن بھارتی بحریہ کے جہازوں تیر. مگر، شاردُل، سجاتا، بھارتی ساحلی حفاظتی دستے کے جہاز سارتھی. اور سیل ٹریننگ جہازوں ترنگنی اور سدرشنی پر مشتمل تھا۔

نیول بیس پر زیر تربیت افسروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب

بیسٹ آل راؤنڈ سی ٹرینی کے لئے باوقار چیف آف نیول اسٹاف ٹرافی. اینڈ ٹیلی اسکوپ سب لیفٹیننٹ سشیل سنگھ کو دیا گیا۔ اوور آل آرڈر آف میرٹ میں پہلا مقام حاصل کرنے کے لئے. چیف آف نیول اسٹاف ٹرافی اینڈ بائینوکولرس سب لیفٹیننٹ ابھیشیک اِنگلے کو دی گئی۔ اسسٹنٹ کمانڈینٹ سونمالے سورج کریشنت کو بیسٹ کوسٹ کارڈ سی ٹرینی کے لئے. ڈی جی آئی سی جی ٹرافی دی گئی اور سب لیفٹیننٹ کیشو ستیم کٹّی کو ٹرم آن بورڈ کے دوران پیشہ ورانہ موضوعات میں سب سے زیادہ پیش رفت کے مظاہرے کے لئے. ایف او سی – آئی این – سی ایسٹ رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔ سب لیفٹیننٹ دیباشیش سنگھ دیو کو کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیوں. اور پیشہ وارانہ موضوعات میں امتیازی کارکردگی کے لئے. فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ساؤتھ رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ساؤتھ رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔

TRAINEES AT NAVAL BASE