نئی دہلی، 29 مئی 2021، انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) ایژی مالا 29 مئی 2021 کو بروز ہفتہ 152 تربیت یافتگان کی ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 آئی این اے سی کے مڈ شپ مین 30 اے نیول اورینٹیشن کورس (ایکس ٹینڈڈ) کے کیڈٹس اور 32 نیول اورینٹیشن کورس (ریگولر) نے فلائنگ کلرس کے ساتھ پاس آؤٹ کیا جس سےان کی ابتدائی تربیت کے مکمل ہونے پتہ چلتا ہے۔
پریڈ کےمشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے جائزہ لیا اور سیریمونیل ریویو کےمکمل ہونے پر ہونہار مڈ شپ مین اور کیڈٹس میڈلوں سے نوازا۔ وائس ایڈمرل ایم اے ہیمپی ہولی ، اے وی ایس ایم، این ایم، کمانڈینٹ، آئی این اے کنڈکٹنگ آفیسر تھے۔
انڈین نیول اکیڈمی بی ٹیک کورس کے لئے پریزیڈینٹس گولڈ میڈل سے مڈ شپ مین موہت اور بھوراریا کو نوازا گیا۔ دیگر میڈل جیتنے والوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
- آئی این اے سی، بی ٹیک کورس کے لئے سی این ایس سلور میڈل۔ مڈ شپ مین روہت ڈاگر
- آئی این اے سی، بی ٹیک کورس کے لئے ایف او سی ۔ان۔ سی ساؤتھ برو نز میڈل۔ مڈ شپ مین گورو کمار
- این او سی ریگولر کے لئے سی این این ایس گولڈ میڈل ۔ کیڈٹ اکانشا مہرہ
- این او سی ریگولر کے لئے کمانڈینٹ ، آئی این اے سلور میڈل ۔ کیڈٹ رتیکا مشرا
- سب سے زیادہ ہونہار خاتون ٹرینی کے لئے زیمورین ٹرافی۔ کیڈت وشالی مشرا
کامیاب تربیت یافتگان نے اپنی چمچماتی تلواروں اور سلیوٹ کے انداز میں پکڑی ہوئی رائفلوں کے ساتھ مارچ کیا۔وہ اولڈ لینگ سن (ایک وداعی دھن جو کہ دنیا بھر میں مسلح دستے اپنے ساتھیوں کو ودا ع کرتے وقت بچاتے ہیں) کی روایتی دھن پر سلو مارچ کرتے ہوئے اکیڈمی کے کوارٹر ڈیک سے گزرے۔
مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے کووڈ عالمی وبا اور حال ہی میں یاس اور توکتے جیسے سمندری طوفان کے درمیان ملک کے دفاع کے ایک مضبوط ستون کے طور پر مسلح دستوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسران اپنے مخصوص شعبوں میں اپنی تربیت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بحریہ کےمختلف جہازوں اور اداروں میں جائیں گے۔اکیڈمی کی سخت احتیاطی تدابیر نے کووڈ 19 کے دوران تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹس کو چیلنج سے بھرا مقصد پورا کرنے میں مدد کی اور وہ آئی این اے میں اسپرنگ ٹرم 2021 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔