محبوبہ مفتی کا قریبی ساتھی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار

سرینگر، 25 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ کو گرفتار کرلیا۔

ملی خبر کے مطابق این آئی اے کے دلی میں قائم صدر دفتر پر گزشتہ دو روز سے پرہ کی پوچھ گچھ ہورہی تھی۔ یہ پوچھ تاچھ سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کے کیس کے سلسلے میں کی جارہی تھی جنہیں حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کو وادی سے باہر لے جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

این آئی اے ذرائع کے حوالے سےخبر موصول ہوئی کہ تیسرے دن کی پوچھ گچھ کے بعد پرہ کو باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔ پرہ اسے پہلے ایک سال تک گرفتار رہے۔ انہیں تب گرفتار کیا گیا تھا جب جموں وکشمیر سے 370 کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ تقریبا ایک سال تک جیل میں رہے اور چھ ماہ قبل انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔