Categories: قومی

وزیراعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے بینکوں میں ڈوبا روپیہ لوگوں کو واپس مل رہا ہے: اسمرتی ایرانی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش، کانپور میں ایک تقریب میں مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال بہبود اسمرتی ایرانی نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں بینک ڈوبتے تھے تو عوام کی جمع پونجی بھی ڈوب جاتی تھی۔ حکومتوں نے کبھی اس جانب توجہ نہیں دی۔ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسی پالیسی بنائی کہ اگر بینک ڈوب جائے تو عوام کا پیسہ نہیں ڈوبنا چاہیے اور اسی پالیسی کے تحت اب بینک ڈوبنے کے بعد بھی لوگوں کو اپنا پیسہ مل رہا ہے۔ کانپور میں آج 672 لوگوں کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زیادہ کے چیک تقسیم کیے گئے جن کی رقم ڈوب گئی تھی۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چندر شیکھر آزاد زرعی یونیورسٹی میں واقع کیلاش آڈیٹوریم میں منعقد ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ آج ملک کی سات ریاستوں میں 18 مقامات پر یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بینک کا کلرک غریب صارف سے بات کرنا پسند نہیں کرتا تھا لیکن آج خود بینک کے اہلکار ایسے پروگرام میں آگے آرہے ہیں۔ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم مودی واضح طور پر کہتے ہیں کہ جمہوریت میں عوام ہی بادشاہ ہوتے ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانپور میں کوآپریٹو بینک کے ڈوبنے سے 672 لوگوں کے خواب چکنا چور ہو گئے تھے، آج ان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago