لکھنؤ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کہا کہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سماجوادی پارٹی (ایس پی) جیسی پارٹیوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ جس نے ایس سی میں ایس ٹی سے متعلق بل کو پارلیمنٹ میں پھاڑ دیا تھا اور بعد میں اس بل کو سازش کر کے پاس نہیں ہونے دیا تھا۔ یہ جماعتیں کبھی ان طبقوں کی ترقی میں مدگار نہیں ہو سکتیں ہیں۔
مایاوتی نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے تعلیم، سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن اور دیگر ضروری سہولیات خاص طور پر پسماندہ طبقے کے لوگوں کے لیے مہیا کر وائیں ہیں۔ اس طویل عرصے میں بھی ان طبقات کے لوگوں کو اس کا پورا فائدہ نہیں حاصل ہوا۔
بی ایس پی صدر نے کہا کہ جس کی وجہ سے یہ طبقے آج بھی پریشان ہیں۔ مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کو اس پر توجہ دینی چاہیے، یہ بی ایس پی کا مشورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر سرکاری محکموں میں ایس سی۔ ایس ٹی اور او بی سی زمروں کے ریزرویشن کا کوٹہ نامکمل ہے۔ جس کی وجہ سے یہ طبقہ پریشان ہے اور سڑکوں پر مظاہرے کررہاہے۔
پرائیویٹ سیکٹر میں ریزرویشن کا مطالبہ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے ابھی تک ان زمروں کے لیے ریزرویشن کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی یا ریاستی حکومتیں اس معاملے میں کوئی قانون بنانے کو تیار نہیں ہیں۔ کیا مرکزی اور ریاستی حکومتیں اسی طرح آئین کی پاسداری کر رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو ان طبقات سے معافی مانگنی چاہیے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، یہاں تک کہ ان کے لیے بنائے گئے قوانین پر بھی صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جا رہا۔ یوم آئین کے موقع پر کسانوں کی تحریک کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ کسانوں کے دیگر مطالبات کو بھی حکومت تسلیم کرے۔