Categories: قومی

دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے راہل بھٹ کی آخری رسومات ادا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں 13 مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ روز  جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے  والے ایک سرکاری ملازم کشمیر پنڈت راہول بھٹ کی آخری رسومات جمعہ کو یہاں بنتلاب میں ادا کی گئیں۔ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، ڈویڑنل کمشنر رمیش کمار، اور ڈپٹی کمشنر اونی لواسا آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ میں موجود تھے۔ چاڈورہ تحصیل دفتر کے ایک ملازم بھٹ کو کل بڈگام میں تحصیل دفتر میں دہشت گردوں نے گولی مار دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھٹ کو اْس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر میں کام کر رہا تھا۔بھٹ کو گولی لگنے کے فوراً بعد  سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے  مردہ قرار دیا۔ بھاری تعداد میں لوگوں نے بھٹ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کی۔مقامی لوگوں نے اس قتل پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور وادی میں رہنے والے کشمیری ہندوؤں کے لیے سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دو دہشت گرد اس گھناؤنے جرم میں ملوث تھے اور انہوں نے جرم کے ارتکاب کے لیے پستول کا استعمال کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago