Categories: قومی

سنگھو بارڈر پر نوجوان کے قتل کے بعد سپریم کورٹ میں عرضی دائر،مظاہرین کو ہٹانے کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنگھو بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کی جگہ  پر ایک نوجوان کے بے رحمی سے قتل کے واقعے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے کہ اس عرضی پر جلد از جلد سماعت کی جائے جس میں دہلی کے بارڈر پر کسان مظاہرین کو ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ درخواست سواتی گوئل اور سنجیو نیوار نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ اپنی ریاستوں میں ہر قسم کے احتجاج کو روکیں اور انہیں کورونا وبا ختم ہونے تک اجازت نہ دیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کا طریقہ غیر قانونی ہے اور اس میں انسانیت سوز حرکتیں بھی کی جا رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں احتجاج کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایڈوکیٹ ششانک شیکھر جھا کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا حق زندگی کے حق پر حملہ نہیں کر سکتا اور اگر اس طرح کے احتجاج جاری رہے تو ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اس میں شامل مظاہرین نہ صرف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ ملک کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ عوامی مقامات پر طویل احتجاج نہ صرف سپریم کورٹ کے فیصلوں کی واضح خلاف ورزی ہے بلکہ ان مظاہروں سے متاثر ہونے والے دوسرے لوگوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago