Urdu News

پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا

پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا

پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا 

نئی دہلی ، 27 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر گھریلو مارکیٹ پر پڑا ہے۔ پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک دن بعد ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی جمعرات کو پٹرول 24 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ 

IndianOilکی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ کے چار میٹروز میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 93.68 روپے، 99.94 روپے 95.28 روپے اور93.72 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ان شہروں میں ڈیزل بھی اضافہ کے ساتھ بالترتیب 84.61 روپے، 91.87 روپے، 89.39 روپے اور 87.46 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے 15 دنوں میں پٹرول 3.33 روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3.85 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ تاہم ، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ ایک روز قبل، برینٹ خام 68.73 ڈالرفی بیرل اورWTI خام تیل 66.06 ڈالرفی بیرل پر بند ہواتھا۔

Recommended