Urdu News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نو دنوں میں آٹھویں مرتبہ اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نو دنوں میں آٹھویں مرتبہ اضافہ

راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.01 روپے فی لیٹر

نئی دہلی، 30 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مارچ سے شروع ہوا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 101.01 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ 22 مارچ سے اب تک نو دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ بار اضافہ کیا گیا ہے۔

صرف 24 مارچ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیاں آئے دن دونوں اشیا  کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سرکاری تیل کمپنیوں کو اپنے جمع شدہ نقصان کو پورا کرنے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 14 سے 24 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی ایجنسی موڈیز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ساڑھے چار ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے انہیں 19000 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ اس جمع شدہ خسارے کو پورا کرنے کے لیے اب سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سامنے چند دنوں سے لگاتار چھوٹی قسطوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا مجبوری بن گئی ہے۔

Recommended