Urdu News

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول ہوا سستا، موجودہ قیمت کیا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول ہوا سستا، موجودہ قیمت کیا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

نئی دہلی،یکم دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

قومی راجدھانی علاقہ دہلی-این سی ٹی میں دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ کی شرح میں بڑی کمی کے ساتھ ہی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے کی کمی آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی زیر صدارت این سی ٹی دہلی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ میں پٹرول پرویٹ کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کے بعد دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کی کٹوتی ہوئی ہے۔قابل غور ہے کہ مرکزی حکومت نے گھریلو بازار میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متاثرہ صارفین کو راحت دینے کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے میں پٹرول پر 5 اور ڈیزل پر10 روپے ایکسائز ڈیوٹی کی کمی کی تھی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دیگر کئی ریاستوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں صارفین کو راحت دی تھی۔کجریوال حکومت نے تقریباً ایک ماہ بعد ڈیزل اور پٹرول پر ویٹ کو کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔ظاہرہے کہ اس فیصلے کے پیچھے پنجاب انتخابات ہے۔ یوپی اور دیگر ریاستوں نے مرکز کے ساتھ ہی صارفین کو راحت دی تھی مگر کیجریوال جو چناؤ کے لیے کچھ بھی  کرنے کو تیار  رہتے ہیں ،  نے یہ فیصلہ لیا ہے کیوں پنجاب انتخابات سر پر ہے اور اپوزیشن پارٹیاں دہلی میں کجریوال حکومت سے ڈیزل اور پٹرول پر ویٹ کم کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

Recommended