Urdu News

پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی ، 22 جون (انڈیا نیرٹیو)

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی سال 2021 میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 54 گنا اضافہ ہو چکاہے۔ صرف جون کے مہینے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 بار اضافہ کیا گیا ہے۔ 

آئل مارکیٹنگ کرنے والی سرکاری کمپنیوں کی طرف سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 97.50 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ، جبکہ ڈیزل 88 روپے سے 88.23 روپے کی سطح کو عبور کرچکا ہے۔ ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں آج ہونے والے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 103.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہاں ڈیزل 95.72 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔ 

 چنئی میں پٹرول کی قیمت 98.65 روپے ہوگئی ، جب کہ ڈیزل 92.83 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ دوسری طرف ، کولکاتہ میں پٹرول 97.38 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ، جب کہ ڈیزل 91 روپے کی سطح کو عبور کرکے 91.08 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح، پٹرول بنگلور میں آج100.76 روپے کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل93.54 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل آج 28 پیسے مہنگا ہوکر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 97.50 روپے اور ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر 88.23 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ دہلی میں ماہ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 3.27 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.08 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے بالترتیب 103.63 روپے اور 95.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ۔

چنئی میں پٹرول اور ڈیزل 25-25 پیسے اور کولکتہ میں 26-26 پیسے مہنگے ہو گئے۔ چنئی میں ، ایک لیٹر پیٹرول 98.65 روپے اور ڈیزل 92.83 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول 97.38 روپے اور ڈیزل 91.08 روپے فی لیٹر رہا ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل

دہلی ——— 97.50 ——— 88.23

ممبئی ۔—— 103.63 ——— 95.72

چنئی ——— 98.65 -—— 92.83

کولکتہ ——— 97.38 —— 91.08

Recommended