Urdu News

پیٹرولیم کے وزیر  دھرمیندر پردھان نے  کرناٹک کے باگلکوٹ ضلع میں  سی بی جی  پلانٹ کا  سنگ بنیاد رکھا

پیٹرولیم کے وزیر  دھرمیندر پردھان نے  کرناٹک کے باگلکوٹ ضلع میں  سی بی جی  پلانٹ کا  سنگ بنیاد رکھا

Petroleum Minister Dharmendra Pradhan

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اورفولاد کے و زیر جناب دھرمیندر پردھان   نے. آ ج ویڈیو  کانفرنس کے ذریعہ   کرناٹک کے باگلکوٹ ضلع میں  لفینیٹی بائیو انرجی  کے  سی بی جی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا  ۔ اس پلانٹ میں 200 ٹی پی ڈی  پریس مڈ کا  استعمال  کیا جائے گا  اور تقریباً 42 کروڑ  روپے  کی اندازاً لاگت سے  اس کا قیام   کیا جائے گا۔  اس سے تقریباً  10.2 ٹی  بی ڈی  سی بی جی اور حیاتیاتی کھاد  پیدا ہوگی۔   مجوزہ پلانٹ کے لئے   پراز انڈسٹریز  اور ڈی وی او  انک نے ٹکنالوجی  دستیاب کرائی ہے۔

اس موقع پر جناب پردھان نے کہا کہ  حکومت  صاف ستھری.  اور لگاتار توانائی مہیا کرانے پر کام کررہی ہے۔ ہندستان کوئی آلودہ ملک نہیں ہے. لیکن  ذمہ دار ہے۔   ہم ہر اس سرگرمی میں   صاف ستھرا  راستہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کرناٹک کے باگلکوٹ ضلع میں  سی بی جی  پلانٹ کا  سنگ بنیاد

مرکزی وزیر نے کہاکہ سی بی جی  پلانٹ  تمام اسٹیک ہولڈر کے لئے  کافی فائدہ مند ہے۔  انہوں نے کہا،  سی  بی جی پلانٹ  کو پیدا شدہ   سی  بی جی کے لئے  دس سال تک  کم از کم  قیمت گارنٹی.  آر بی آئی  کے ذریعہ ان کے    مطابق   نظام بنایا  گیا ہے۔ ا ب زیادہ سماجی . اقتصادی  رٹرن حاصل کرنے کے لئے   اس پر صنعت  کاروں اور  کمپنیوں کو  سرمایہ لگانا ہے۔

ہندستان  میں’ گیس  پر مبنی  معیشت  ‘ کی سمت میں کی جارہی کوششوں پر   بات چیت کرتے ہوئے. کہاکہ گزشتہ ہفتے وزارت نے تقریباً  900 سی بی جی پلانٹس    قائم کرنے کے لئے  نجی شعبے کی  اولین  کمپنیوں. اور پروجیکٹس کے لئے  تکنیکی تعاون   مہیا کرانے کے لئے   ٹکنالوجی کی حصہ داری کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔  نجی شعبے سے  زیادہ تعداد میں  حصہ داری سے صاف ستھرا ایندھن کے  ملکی اور  ٹکاؤ پروڈکٹس کو  حاصل کرنے کی مہم  تبدیل کرنے والی  ثابت ہوگی۔

صنعت کاروں سے  بائیو گیس

مرکزی وزیر نے کہا کہ رانی کھیرا میں  کچرے سے  بجلی پیدا کرنے  کے پلانٹ کے لئے. شمالی دہلی کے میونسپل کارپوریشن اور آئی او سی ایل کے درمیان  ایک ایم او یو ہوا.  جس سے ہر روز  2500  ایم ٹی  ایم ایس ڈبلیو سے  سی بی جی   پیدا کرنے میں  مدد ملے گی . اور اس سے بڑی سطح پر  آلودگی کم کرنے میں بھی   مدد ملے گی۔  سی بی جی پلانٹ کے لئے   600 لیٹر آف انٹینٹ   پہلے ہی  جاری  کئے جاچکے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ    کچرے کے نپٹارہ، ٹھوس کچرے کے انتطام اور کچرے کو اثاثہ میں بدلنے کی   ان پہلو کی   پورا سماج ستائش کرے گا۔

پیٹرولیم کے وزیر  دھرمیندر پردھان

مرکزی وزیر نے کہا کہ  گھریلو اور صنعتی علاقوں میں گھریلو گیس کی دستیاب بڑھانے والی.  ا س پہل سے   حکومت کے   آتم نربھر بھارت ابھیان کی   حوصلہ افزائی  ہوگی . اور ہم  خود انحصار ہوں گے۔ خام تیل کے   برآمد   بل میں کمی آئے گی اور نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ انہو ں نے کسانوں اور  ریاستی سرکاروں کے درمیان  تال میل سے  خصوصی طور سے  بائیو ماسک  ایگریگیشن/سپلائی چین.   کے  میدان میں   ایک  نئے  لیکن  مستقل  سپلائی چین  ایکو سسٹم کی  قیام کے لئے  اسٹارٹ اپ کی  حوصلہ افزائی کرنے کی   اپیل کی ۔ انہوں نے  کہا کہ سلامتی  پہلوؤں  پر توجہ دینے والی تنظیم  پی ای ایس او  گیس کے شعبے. میں تیز رفتار  منظوری دینے کے لئے بے حد محنت کی جارہی ہے۔

پروگرام کے دوران کسانوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   ایس اے ٹی اے ٹی کے تحت بننے والے  پروجیکٹس میں   زرعی   کچرے یا باقیات کی قیمت ملنے سے  کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  زراعت پر مبنی  اہم ریاست  کرناٹک کو ایسے پلانٹس کو  خاصہ فائدہ ہوگا۔

Petroleum Minister Dharmendra Pradhan

Recommended