Urdu News

پی ایف آئی غیر قانونی ادارہ، پانچ سال کے لیے پابندی

پی ایف آئی غیر قانونی ادارہ، پانچ سال کے لیے پابندی

مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ تمام امور کو بھی غیر قانونی قرار دیا

نئی دہلی، 28 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 مرکزی حکومت نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کو غیر قانونی تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

اس پابندی میں تنظیم کے تمام وابستگان اور تمام امور کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔پی ایف آئی کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری ایجنسیاں کئی دنوں سے جانچ کر رہی تھیں۔

اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ملک بھر میں اس تنظیم کے تمام ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس پر ہنگامہ بھی ہوا۔

کل (منگل) سات ریاستوں میں مقامی پولیس اور انسداد دہشت گردی دستوں نے پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور 170 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔پوچھ تاچھ کے بعد ان میں سے کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل بھی 15 ریاستوں میں 93 مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔

Recommended