Urdu News

فوٹوگرافر،ہمارے منفردثقافتی سرمائےکودنیامیں متعارف کرواسکتےہیں:ڈاکٹرمروگن

فوٹوگرافر،ہمارے منفردثقافتی سرمائےکودنیامیں متعارف کرواسکتےہیں:ڈاکٹرمروگن

 اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج نئی دہلی میں آٹھویں قومی فوٹوگرافی ایوارڈ پیش کیے۔کل 13 ایوارڈز پیش کیے گئے جن میں مبلغ 300000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ ایک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، بالترتیب 100000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ پروفیشنل فوٹوگرافر آف دی ایئر کیٹیگری اور 75,000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ امیچور فوٹوگرافر آف دی ایئر کیٹیگری میں ایک ایک ایوارڈ، اور بالترتیب 50000روپے اور 30000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ پیشہ ورانہ اور شوقیہ، دونوں زمروں میں، 5 خصوصی تذکرہ ایوارڈ شامل ہیں۔

محترمہ سپرا داس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال کے بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ جناب سسی کمار رامچندرن کو دیا گیا جبکہ جناب ارون ساہا نے سال کے بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ آج کی تقریب کے دوران کل تیرہ ایوارڈز پیش کیے گئے جن میں پروفیشنل اور امیچور کیٹیگری میں چھ چھ ایوارڈز شامل تھے۔

 پیشہ ورانہ زمرہ کا تھیم ’’زندگی اور پانی‘‘ تھا، جب کہ شوقیہ زمرے میں تھیم ’’ہندوستان کا ثقافتی ورثہ‘‘ تھا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے، آغاز میں ہی، ڈاکٹر مروگن نے تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور اس بات کو تسلیم کیا کہ جیتنے والے متنوع پیشہ ورانہ پس منظر سے آتے ہیں لیکن جو چیز انہیں یکجا کرتی ہے وہ ان کا فوٹو گرافی کا جذبہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈز ان فوٹوگرافروں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ فوٹو گرافی ایک عالمگیر بصری زبان ہے، ایک ایسی زبان جو وقت اور جگہ سے ماورا ہے۔ یہ حال کو دستاویز کرتی ہے اور ماضی بعید میں جھانکنے کے لیے ایک کھڑکی دریچہ پیش کرتی ہے۔

Recommended