نئی دہلی، 27/اپریل2021 ۔ انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس) کے سینئر افسر سنجے کمار کا آج صبح کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ انھیں کل دہلی میں واقع جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پی آئی بی میں ڈپٹی ڈائریکٹر (میڈیا و مواصلات) سنجے کمار سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی تشہیری ضرورتوں کی ذمے داری سنبھال رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ وزارت سیاحت کے تشہیری کاموں کے ساتھ بھی وابستہ تھے۔ آئی آئی ایس میں 34 برسوں پر محیط شاندار کریئر کے دوران انھوں نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت پی آئی بی کی مختلف تشہیری اکائیوں میں اپنی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک مرکزی وزیر کے پرسنل اسٹاف کے طور پر بھی کام کیا۔ سنجے کمار نے این سی ای آر ٹی میں بطور پی آر او بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر اہلکاروں نے سنجے کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آئی آئی ایس افسر سنجے کمار کو ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عوامی خدمات کے تئیں خودسپردگی کے لئے یاد کیا جائے گا۔نئی دہلی، 27/اپریل2021 ۔ انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس) کے سینئر افسر سنجے کمار کا آج صبح کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ انھیں کل دہلی میں واقع جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔