Urdu News

وزیر اعظم کا کورونا وائرس سے یتیم ہوئے بچوں کے لیے مالی امدار کا اعلان

@PMO India

وزیر اعظم نریندرمودی نے اُن بچوں کےلیے، جنہوں نے کووڈ اُنیس کی وجہ سے اپنے والدین کھودئے ہیں، ضروری امداد فراہم کرنے کی خاطر بڑی راحت کا اعلان کرتے ہوئے ایسے بچوں کے لیے کئی اقدامات کو منظوری دی ہے۔ اِس میں دیگر اقدامات کے علاوہ بچوں کی مفت تعلیم اور اُن کے 23 سال کے عمر تک پہنچنے کے بعد 10 لاکھ روپے کی رقم دینا شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کووڈ اُنیس کے سبب یتیم ہوئے بچوں کی مدد کیلئے ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کے لیے اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ ایسے مشکل دور میں ایک سماج کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں اور اُن میں تابناک مستقبل کی امید روشن کریں۔ 

ایسے تمام بچوں کو جنہوں نے کووڈ اُنیس کی وجہ سے اپنے والدین، اپنے قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین کھودئے ہیں، بچوں کی اسکیم کے تحت پی ایم کیئرس سے مدد دی جائے گی۔ 

بچوں کی اسکیم کےلئےPM Cares کے تحت کووڈ اُنیس کی وجہ سے یتیم ہوئے ہر بچے کےلیے پی ایم کیئرس فنڈ سے 10 لاکھ روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔ فیض حاصل کرنے والے کو 18 سال سے 23 سال کی عمر تک، 5 سال کیلئے ماہانہ مشاہرہ بھی کیا جائے گا۔ 23 سال کی عمر مکمل ہونے پر 10 لاکھ روپے اُس کے کھاتے میں منتقل کردئے جائیں گے۔

 اسکیم کے تحت مفت تعلیم کےلئے 10 سال سے کم عمر بچوں کو کیندریہ ودیالیوں اور پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔ جب کہ 11 سے 18 سال کے عمر کے بچوں کو سینک اسکولوں اور نوودیہ ودیالیہ سمیت رہائشی اسکولوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اُن کی یونیفارم اور کاپی کتابوں پر آنے والے خرچ کی پی ایم کیئرس فنڈ سے ادائیگی ہوگی۔

مرکز نے کنبے کے کمانے والے واحد شخص کی موت کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات کو کم کرنے کے پیشِ نظر معاوضے کے بیمے کی اسکیم میں اضافہ اور نرمی کی

مرکز نے کنبے کے کمانے والے واحد شخص کی موت کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات کو کم کرنے کے پیشِ نظر ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنش کارپوریشن اور ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے تحت معاوضے کے بیمے کی اسکیم میں اضافہ اور نرمی کی ہے۔ راحتی اقدامات سے متعلق یہ فیصلہ کل نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ایک اہم میٹنگ میں کیا گیا۔ اعلان کردہ راحتی اقدامات کے تحت ملازمت سے متعلق اموات میںESIC پنشن اسکیم کے فوائد اب کووڈ سے مرنے والوں کو بھی دئے جائیں گے۔ ایسے افراد کے اہلِ خانہ موجودہ ضابطوں کے مطابق وَرکر کی یومیہ اُجرت کا 90 فیصد کے برابر پنشن کے حقدار ہوں گے۔ یہ فوائد پچھلے سال 24 مارچ سے آئندہ سال 24 مارچ تک نافذ العمل ہوں گے۔

Recommended