Urdu News

وزیراعظم نے اپوزیشن سے ایوان کوہموار طریقے سے چلانے میں تعاون دینے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندرمودی

نئی دہلی، 07 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغازسے قبل  تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں سے ایوان کو ہموار طریقے سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوجوان ممبران پارلیمان کو ایوان کی بحث میں زیادہ سے زیادہ حصہ دینے کی اپیل کی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوا۔

سیشن سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ۔20 ممالک کی صدارت، ایوان کی  ہموار کاروائی  اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے بطور چیئرمین پہلی بار ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بحث میں اقدار قائم کریں گی اور اسے معیاری بنائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی  اپنے خیالات کو نئی طاقت دیں گے اور سمت کو واضح طور پر اجاگر کرنے میں مدد کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے اورنوجوان پارلیمنٹرینز کے روشن مستقبل اورجمہوریت کی آئندہ نسل کو تیار کرنے کے لیے ہمیں انہیں زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع دینے چاہئیں۔

یہ جمہوریت کی ایک بہت بڑی یونیورسٹی ہے اور اکثر نوجوان پارلیمنٹرین ان سے کہتے ہیں کہ ہم اس سے اچھوتے رہ جاتے ہیں۔ہمیں شرکت کی سعادت نہیں مل رہی۔ اس لیے ایوان کا چلنا بہت اہم ہے۔

ہندوستان کو جی 20 کی صدارت ملنے کے بارے میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دنیا کو اپنی صلاحیت دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاسملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے والے موجودہ عالمی حالات میں ہندوستان کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئی اہم فیصلے لینے کا موقع فراہم کرے گا۔

Recommended