Urdu News

وزیر اعظم نے پی ایم کیئرس میں تعاون کے لیے ہم وطنوں کی تعریف کی

وزیر اعظم نے پی ایم کیئرس میں تعاون کے لیے ہم وطنوں کی تعریف کی

  راجیو مہرشی، سودھا مورتی اور آنند شاہ ایڈوائزری بورڈ  کے لئے  نامزد

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پی ایم کیئرز فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے پی ایم کیئرز فنڈ میں دل سے  سے شرکت کرنیپر ہم وطنوں کی تعریف کی۔

اس میں پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم بھی شامل ہے، جو 4,345 بچوں کی مدد کر رہی ہے جو کورونا کے دور میں یتیم ہو گئے تھے۔ ٹرسٹیز نے ملک کے لیے ایک اہم وقت میں  تعاون کرنے والوں کی تعریف کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئرز فنڈ میں پورے دل سے حصہ لینے کے لیے ملک کے لوگوں کی تعریف کی۔

میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ  پی ایم کیئرز کے پاس نہ صرف   امداد کے ذریعے بلکہ تخفیفی اقدامات اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے ہنگامی حالات اور بحرانی صورت حال کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کا ایک بہترین وزن ہے۔

وزیر اعظم نے ٹرسٹیز کو پی ایم کیئرس فنڈ کا اٹوٹ حصہ بننے پر خوش آمدید کہا۔

میٹنگ میں پی ایم کیئرس فنڈ کے ٹرسٹیز، یعنی مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ پی ایم کیئرس فنڈ کے نئے نامزد ٹرسٹی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کے ٹی۔ تھامس، سابق ڈپٹی اسپیکر کاریا منڈا، ٹاٹا سنز کے چیئرمین ایمریٹس رتن ٹاٹا نے بھی شرکت کی۔

ٹرسٹ نے مزید فیصلہ کیا کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں مشاورتی بورڈ کی تشکیل کے لیے تین نامور افراد کو نامزد کیا جائے۔ ان میں بھارت کے سابق کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل راجیو مہرشی، انفوسس فاؤنڈیشن کے سابق چیئرمین سدھا مورتی، ٹیچ فار انڈیا کے شریک بانی اور انڈیکورپس اور پیرامل فاؤنڈیشن کے سابق سی ای او آنند شاہ شامل ہیں۔

Recommended