Urdu News

کووڈ سے متعلق اشیاکی نقل و حمل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی فضائیہ سربراہ سے ملاقات

کووڈ سے متعلق اشیاکی نقل و حمل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی فضائیہ سربراہ سے ملاقات

کووڈ سے متعلق اشیاکی نقل و حمل کے سلسلے میں وزیر اعظم کی فضائیہ سربراہ سے ملاقات

نئی دہلی ، 28 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روزبھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا سے فضائیہ کے ذریعے چلائے جانے والے کووڈ آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ وزیر اعظم نے فضائیہ سربراہ پر زور دیا کہ وہ آکسیجن ٹینکروں اور دیگر اشیا کی نقل و حمل کو تیز ، محفوظ اور وسیع تر بنائیں۔ انہوں نے اس میں شامل فوجی اہلکاروں کے صحت کے تحفظ  کو بھی یقینی بنانے کے لیے کہا۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کووڈ کی صورتحال کے پیش نظر ، افضائیہ بڑے پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہے اور خالی آکسیجن ٹینکروں سمیت ضروری سامان کو ملک و بیرون ملک سے منزل مقصود تک پہنچا رہی ہے۔ ایئر چیف مارشل نے وزیر اعظم کو فضائیہ کی ان کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ ساتوں دن 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ اس کے لئے اس نے بڑے اور درمیانے درجے کے ہوائی جہاز کو تعینات کیا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں اور محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے ایک کووڈ ایئرسپورٹ سیل بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ بھدوریا نے وزیر اعظم مودی کو فضائیہ کے اہلکاروں کے ویکسی نیشن سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا سب کو کوڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے اسپتالوں میں کووڈ وارڈ کی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے اور ان کے ذریعے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Recommended