Urdu News

وزیر اعظم نے گردابی طوفان ‘یاس’ سے نمٹنے کی تیاریوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کی

انڈین کوسٹ گارڈ

 نئی دہلی۔ 23 مئی         وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طوفان ‘یاس’ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ریاستوں اور مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک اعلی سطحی اجلاس  کی صدارت کی ۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ 26 مئی کی شام تک طوفان ‘یاس’ مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ کے ساحل کو عبور کرے گا جس کے ساتھ ہوا کی رفتار 155 سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی اور اس کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مغربی بنگال اور شمالی اوڈیشہ کے ساحلی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں تقریبا 2 سے 4 ایم تک طوفان کے اضافے کی بھی خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ڈی تمام متعلقہ ریاستوں کو تازہ ترین پیش گوئی کے ساتھ باقاعدہ بلیٹن جاری کرتا رہا ہے۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کابینہ کے سکریٹری نے 22 مئی 2021 کو تمام ساحلی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں کے چیف سکریٹری اور متعلقہ مرکزی وزارتوں/ایجنسیوں کے ساتھ قومی بحران  سے نمٹنے والی کمیٹی (این سی ایم سی) کا اجلاس کیا ۔

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) 24×7 صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں اور مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ وزارت داخلہ نے پہلے ہی تمام ریاستوں کو ایس ڈی آر ایف کی پہلی قسط جاری کردی ہے۔ این ڈی آر ایف نے 46 ٹیموں کو پہلے سے ہی  تعینات  کررکھا ہے جو 5 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کشتیاں ، درختوں کو کانٹنے  والے  اور ٹیلی کام کے سازوسامان وغیرہ سےآراستہ ہیں۔ اس کے علاوہ ، 13 ٹیموں کو آج تعیناتی کے لئے بذریعہ ہوائی جہاز منتقل کیا جا رہا ہے اور 10 ٹیموں کوتعیناتی کے لیے تیار رکھا ہوا ہے۔

 

 

Recommended