نئی دہلی،30 جون، 2021/ویزراعظم جناب نریندر مودی نے سنسکرت روزنامے سدھرم کے ایڈیٹر جناب کے وی سمپت کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا ‘‘جناب کے وی سمپت کمار جی ایک تحریک دینے والی شخصیت تھے جنہوں نے سنسکرت کو خاص طور پر نوجوانوں میں تحفظ دینے اور مقبول بنانے کی جانب انتھک کام کیا۔ ان کا جذبہ اور عزم تحریک دینے والا تھا۔ مجھے ان کے انتقال پر صدمہ ہے۔ ان کے کنبے اور مداحوں کو میری طرف سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’
۔۔
نئی دہلی یکم جولائی 2021 :وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق ممبرپارلیمنٹ جناب شرد ترپاٹھی کےانتقال پر گہری تعزیت کااظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘جناب شرد ترپاٹھی کے بے وقت انتقال سے مجھے ساتھ ہی ساتھ کئی دیگر لوگوں کو کافی افسوس ہواہے۔ وہ پچھڑے لوگوں کے لئے کام کررہے تھے، اوروہ انہیں معاشرے کی خدمت کرنے سے کافی لگاؤ تھا۔ انہوں نے سنت کبیر داس جی کے خیالات کو مقبول بنانے کے لئے زبردست کوششیں کیں، میں ان کے کنبے اوران کے حامیوں کے تئیں تعزیت کااظہار کرتا ہوں، اوم شانتی’’۔