وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کسانوں، بنکروں، ایم ایس ایم ایز، مینوفیکچررس اوربرآمد کاروں کی تعریف کی اورانہیں مبارکباد دی، جبکہ بھارت نے مجوزہ پروگرام سے 9 دن قبل 400 ارب ڈالر کی سامان کی برآمدات کے آرزومند کاہدف حاصل کرلیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’بھارت نے پہلی مرتبہ 400 ارب ڈالر کے سامان کی برآمدات کانشانہ طے کرلیا ہے اور اس نشانے کوحاصل کرلیا ہے۔ میں اپنے کسان بھائیوں ، بنکروں، ایم ایس ایم ایز ، مینوفیکچررس اور برآمد کاروں کواس کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ ہمارے آتم نربھر بھارت کے سفر #LocalGoesGlobal میں ایک کلیدی سنگ میل ہے ‘‘۔