Urdu News

وزیر اعظم نے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس ( ڈی بی یو) کو وقف کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے آغاز کیا کہ 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس  مالیاتی شمولیت کو مزید آگے بڑھائیں گے اور شہریوں کے لیے بینکنگ کے تجربے میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  عام شہریوں کے لیے آسان زندگی کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے- وزیر اعظم نے بتایا کہ اس طرح کے بینکنگ سیٹ اپ میں، حکومت کا مقصد ہے کہ کم سے کم بنیادی ڈھانچے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جائیں، اور یہ سب کچھ بغیر کسی کاغذی کارروائی کے ڈیجیٹل طور پر ہو گا۔

یہ بینکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور محفوظ بینکنگ سسٹم بھی فراہم کرے گا۔ “چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کو قرض حاصل کرنے کے لیے رقم کی منتقلی جیسے فوائد ملیں گے۔ ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس اس سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے جو ملک میں ہندوستان کے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے چل رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام شہری کو بااختیار بنانا اور انہیں طاقتور بنانا ہے جس کے نتیجے میں آخری فرد اور پوری حکومت کو ذہن میں رکھ کر ان کی فلاح و بہبود کی سمت گامزن پالیسیاں بنائی گئیں۔ انہوں نے ان دو شعبوں کی نشاندہی کی جن پر حکومت نے بیک وقت کام کیا۔

پہلا، اصلاحات، مضبوطی، اور بینکاری نظام کو شفاف بنانا، اور دوم مالیاتی شمولیت۔ماضی کے روایتی طریقوں کو یاد کرتے ہوئے جہاں لوگوں کو بینک جانا پڑتا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت نے بینک کو لوگوں تک پہنچا کر اس نقطہ نظر کو تبدیل کیا۔

Recommended