Urdu News

قومی میٹرولوجی کنکلیومیں وزیراعظم کاافتتاحی خطاب

قومی میٹرولوجی کنکلیومیں وزیراعظم کاافتتاحی خطاب

National Metrology Conclave

نئی دہلی ،4جنوری:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے قومی میٹرولوجی کنکلیو 2021 میں  افتتاحی خطاب کیا۔ انہوں نے قومی ایٹمی ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک درویہ پرنالی کو قوم کے نام وقف کیا نیز قومی ماحولیاتی معیارات کی لیباریٹری کا آج ایک ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا۔  اس کنکلیو کاانعقاد  آج نئی دہلی میں  سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل۔ قومی فزیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل) نے اس کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔  کنکلیو کا موضوع ہے‘ قوم کی شمولیاتی نشوونما کے لئے میٹرولوجی’۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور پرسنپل سائنٹفک مشیر ڈاکٹر وجے راگھون اس موقع پر موجود تھے۔

قومی ماحولیاتی معیارات کی لیباریٹری.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس نئے سا ل میں دوہندوستانی کووڈ کی ویکسین کامیابی کے ساتھ تیار کرنے کے لئے ہندوستانی سائنسدانوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ ویکسینیشن پروگرام دنیا میں سب سے بڑا پروگرام ہے اور یہ شروع ہی ہونے والا ہے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر سمیت سائنسی اداروں کے ذریعہ ملک کو درپیش ہر چلنج کاحل تلاش کرنے کے لئے یکجاہوکرکام کرنے کی ستائش کی۔

وہ مستقبل میں سائنسداں بننےکے لئے متحرک ہوں گے.

وزیراعظم نے سی ایس آئی آر پر زور دیاکہ وہ اسکول کے طلبہ کے ساتھ رابطہ اور تبادلہ خیال کریں. تاکہ ادارہ کی کوششوں کے بارے میں ان کے مابین بیداری پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ان کو ترغیب ملے گی. اور وہ مستقبل میں سائنسداں بننےکے لئے متحرک ہوں گے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر این پی ایل ملک کی ترقی میں  ارتقا اور اندازہ قدر میں اہم رول ادا کرنے کےلئے سراہا۔ انہوں نے کہاکہ  آج کایہ کنکلیو ماضی کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرنے. اور مستقبل کے چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنے میں ادارہ کو تیاری میں مدد دے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ادارہ کو آگے آنا چاہئے . اور نئے معیارات کے ساتھ اپنے اہم رول کو ادا کرنے کے علاوہ  خود کفیل ہندوستان قائم کرنے کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھنا چاہئے۔

National Metrology Conclave

Recommended