Agra Metro project

وزیراعظم نے آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ اترپردیش کے آگرہ میں ، آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کاافتتاح کیا۔مکانات اورشہری امورکے مرکزی وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری، اترپردیش کے وزیراعلیٰ ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ ، اوردیگرمعززین نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔وزیراعظم نے آگرہ میں آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا.

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ رہاہے کہ نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیاگیالیکن اس بات پرزیادہ توجہ نہیں دی گئی کہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ ان کی حکومت نے نئے پروجیکٹوں کے آغاز کے ساتھ ہی ضروری فنڈکی دستیابی کو یقینی بنایاہے ۔

آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کاافتتاح

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے. جہاں ہرایک فرد کے لئے کمانے کے لئے کافی ذرائع موجودہیں . وزیراعظم نے مطلع کیاان کی حکومت نے نہ صرف ای ۔ ویزااسکیم کے تحت احاطہ کئے گئے ملکوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے. بلکہ ہوٹل کے کمرے کی محصولات کی فہرست پرٹیکس میں بھی کمی کی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ سودیش درشن اور پرساد جیسی اسکیموں کے ذریعہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کوششیں بھی کی جارہی ہیں . ۔حکومت کی کوششوں کے سبب ہندوستان سفراورسیاحت مسابقتی اشاریہ میں اب 34ویں مقام پرہے ۔ 2013میں اس اشاریئے میں ہندوستان کا مقام 65واں تھا۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ کوروناکے حالات لگاتار بہترہورہے ہیں. لہذا توقع ہے کہ سیاحت کے سیکٹرکی کشش جلد ہی واپس آئےگی ۔

ہندوستان سفراورسیاحت مسابقتی اشاریہ

وزیراعظم نے کہاکہ اصلاحاتاب رفتہ رفتہ کرنے کے بجائے مکمل طورپرکئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ شہروں کی ترقی کے لئے چارسطحوں پرکام ہوچکاہے ۔دیرینہ مسائل کاحل زندگی بسرکرنے میں آسانی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اورجدیدٹکنالوجی کا زیادہ استعمال ۔

Agra Metro project