Categories: قومی

وزیراعظم نے آگرہ میں آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا

Agra Metro project

وزیراعظم نے آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ اترپردیش کے آگرہ میں ، آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کاافتتاح کیا۔مکانات اورشہری امورکے مرکزی وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری، اترپردیش کے وزیراعلیٰ ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ ، اوردیگرمعززین نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔وزیراعظم  نے آگرہ میں آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا.

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے مسائل میں سے ایک مسئلہ  یہ رہاہے کہ نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیاگیالیکن اس بات پرزیادہ توجہ نہیں دی گئی کہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ ان کی حکومت نے  نئے پروجیکٹوں کے آغاز کے ساتھ ہی ضروری فنڈکی دستیابی کو یقینی بنایاہے ۔

آگرہ میٹروپروجیکٹ کے تعمیراتی کام کاافتتاح

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سیاحت ایک ایسا  شعبہ ہے. جہاں ہرایک فرد کے لئے کمانے کے لئے کافی ذرائع  موجودہیں . وزیراعظم نے مطلع کیاان کی حکومت نے نہ صرف ای ۔ ویزااسکیم کے تحت  احاطہ کئے گئے ملکوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے. بلکہ ہوٹل کے کمرے  کی  محصولات کی فہرست پرٹیکس میں بھی کمی کی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ سودیش درشن اور پرساد جیسی اسکیموں کے ذریعہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کوششیں بھی کی جارہی ہیں . ۔حکومت کی کوششوں کے سبب ہندوستان سفراورسیاحت مسابقتی اشاریہ میں اب 34ویں مقام پرہے ۔ 2013میں اس اشاریئے میں ہندوستان کا مقام 65واں تھا۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ کوروناکے حالات لگاتار بہترہورہے ہیں. لہذا توقع ہے کہ سیاحت کے سیکٹرکی کشش جلد ہی واپس آئےگی ۔

ہندوستان سفراورسیاحت مسابقتی اشاریہ

وزیراعظم نے کہاکہ اصلاحاتاب  رفتہ رفتہ کرنے کے  بجائے مکمل طورپرکئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ شہروں کی ترقی کے لئے چارسطحوں پرکام ہوچکاہے ۔دیرینہ مسائل کاحل زندگی بسرکرنے میں آسانی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اورجدیدٹکنالوجی کا زیادہ استعمال ۔

Agra Metro project

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago