Urdu News

اترپردیش سے وزیراعظم سوانِدھی یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت

اترپردیش سے وزیراعظم سوانِدھی یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت

اترپردیش سے وزیراعظم سوانِدھی یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اترپردیش سے وزیراعظم سواندھی یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

مستفیدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈیجیٹل ادائیگی کے فوائد  اور نقد رقم  کیسے  واپس حاصل کی جائے،  کے بارے میں مشورے دیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس رقم کے ساتھ کوئی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کرسکتا ہے اور  ایک بہتر کیریئر بنا سکتا ہے۔

بعد میں اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ  تنخواہ پانے والے افراد کے لئے بھی  قرضے کے لئے بینک تک رسائی حاصل کرنا مشکل تھا، جب کہ  غریب اور  خوانچہ فروش تو بینک تک رسائی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ  اب  بینک انہیں  قرضے فراہم کرنے کے لئے ، ان کے دروازے پر پہنچ  رہے ہیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

وزیراعظم مستفیدین سے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بینکوں کی ، ان کی پالیسی کے لئے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی کوششوں سے غریب تہوار  مناسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  آتم نربھر بھارت کے لئے یہ دن ایک بہت اہم دن ہے، اور یہ دن خوانچہ فروشوں کو عزت دینے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ  قوم  خود  کفیل ہندوستان کے تئیں ،ان کی کاوشوں کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا وبا پھوٹ پڑی تھی، تو دیگر ممالک اس تشویش میں مبتلا تھے کہ ان کے ورکر کس طرح اس کا سامنا کریں گے، لیکن ہمارے ملک میں، ہمارے ورکروں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ  کسی بھی  طر ح کے چیلنج کو  قبول کرسکتے ہیں اور  اس سے مقابلہ کرکے جیت سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکار نے  ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کے پیکج کے ساتھ غریب کلیان یوجنا  کا آغاز کیا تھا،  جس کا مقصد  وبا کے دوران  غریبوں کے مسائل کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے  کہا کہ  20 لاکھ کروڑ  روپے کے اقتصادی  تحرک کی اصل توجہ غریبوں پر مرکوز تھی ۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ خوانچہ فروش اپنا کام دوبارہ شروع کرسکتے ہیں اور  ایک بار پھر خود کفیل بن سکتے ہیں۔

جناب نریندر مودی نے اس رفتار کی ستائش کی، جس پر اس اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سواندھی اسکیم کے تحت قرضوں کے لئے کسی  ضمانتی کی ضرورت نہیں پڑتی اور  قرضوں کی فراہمی کا عمل آسان ہے۔ کوئی بھی شخص اپنے طور پر درخواست کو کسی بھی عام خدماتی مرکز یا میونسپل دفتر  جاکر  آن لائن اپ لوڈ کرسکتا ہے یا  بینک  جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ خوانچہ فروش متناسب غیر محفوظ  قرضے حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری خوانچہ فروشوں کی سب سے  زیادہ درخواستیں اترپردیش  سے موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ملک میں موصول 25 لاکھ قرضے  کی درخواستوں میں  سے، 6.5 لاکھ  درخواستیں صرف  اترپردیش سے آئی ہیں۔ اترپردیش  سے موصولہ ان 6.5  لاکھ درخواستوں میں 4.25 لاکھ درخواستوں کو منظور کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں سواندھی یوجنا کے قرضے کے سمجھوتے  کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی کو  مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے وبا کے دوران  6 لاکھ  خوانچہ فروشو ں کو ایک ہزار  روپے  فی کس کی مالی امداد  فراہم کرنے کے لئے اترپردیش  کی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن خوانچہ فروشوں میں سے، جنہیں سواندھی اسکیم کے تحت قرضے دئے گئے تھے، اکثر وقت پر  قرضے کی واپسی ادائیگی کررہے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قلیل مدتی قرض دار اپنی ایمانداری اور  سنجیدگی سے سمجھوتہ نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے اسکیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ افراد میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بروقت  رقم کی واپسی ادائیگی پر سود میں 7 فیصد  کی رعایت بھی ہوگی اور  ڈیجیٹل لین دین پر  ایک مہینے میں 100 روپے کا کیس بیگ  بھی ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں نے  جن دھن  کھاتوں کی کارکردگی کے بارے میں شک وشبہ کا اظہار کیا تھا لیکن یہی آج بحران کے وقت میں غریبوں کی مدد کرہے ہیں۔

انہوں نے  غریبوں کی بہبود کے لئے سرکار کے اقدامات کاتفصیلی  ذکر کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خوانچہ فروشوں ، ورکروں اور کسانوں کو یقین دلایا کہ ملک ان کے کاروبار کو بڑھا وا دینے اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے کوئی بھی کسر نہیں اٹھارکھے گا۔

Recommended