نئی دہلی:21مئی،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہوارانسی کے ڈاکٹروں اور عہدیداروں سے بات چیت کی۔
اس بات چیت کے دوران ، وارانسی کے ڈاکٹروں اور عہدیداروں نے وزیر اعظم کا ان کی مستقل اور فعال قیادتکیلئے شکریہ ادا کیا، جس نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے میں مدد فراہم کی اور ضروری ادویات اور اہم آلات جیسے وینٹیلیٹرس اور آکسیجن کنسنٹریٹرسکی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا۔ وزیر اعظم کو کووڈ کے پھیلاؤ ، ٹیکہ کاری کی صورتحال اور ضلع کو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرنے کے لئے جاری اقدامات اور منصوبوں پر مشتمل ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ وہ میکومائکوسس کے خطرے سے چوکس ہیں اور وہ پہلے ہی اقدامات کر چکے ہیں اور اس مرض کے بندوبست کے لئے سہولتیں پیدا کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے کووڈ سے لڑنے والی افرادی قوت کی مستقل تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور عہدیداروں اور ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے نیم طبی عملے اور ڈاکٹروں کے لئے ٹریننگ سیشنز اور ویبینار کاانعقاد کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے بھی کہا کہ وہ ضلع میں ویکسین کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے کام کریں۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کاشی کے ڈاکٹروں ، نرسوں ، ٹیکنیشنوں ، وارڈ بوائزز ، ایمبولینس ڈرائیوروں اور دیگرصف اول کے صحت کارکنوں کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے اعزا اور اقارب کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے بنارس میں اتنے مختصر وقت میں آکسیجن اور آئی سییو بیڈز کی تعداد میں جس رفتار سے اضافہ کیا ہے اور اتنے مختصر نوٹس پر جس طرح پنڈت راجن مشرا کووڈ اسپتال کو چالو کیا گیا ہے،اس کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وارانسی میں انٹیگریٹیڈ کووڈ کمانڈ سسٹم نے بہت اچھے طریقے سے کام کیا اور کہا کہ وارانسی کی مثال دنیا کو متاثر کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے وسیع پیمانے پر وباء پر قابو پانے میں میڈیکل ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بے حسی کے خلاف بھی زور دیا اور انہو ں نے زور دیکر کہ وہ بنارس اور پورانچل کے دیہی علاقوں پر توجہ دے کر ابھی ایک لمبی لڑائی لڑنے میں مشغول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو منصوبے بنائے گئے ہیں اور جو مہم ہمارے ملک میں پچھلے کچھ برسوںسے چلائی جارہی ہے ، اس نے کورونا سے لڑنے میں بہت مدد فراہم کی ہے۔ سوچھبھارت ابھیان کے تحت تعمیرکئے گئے بیت الخلاء ، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت علاج معالجے کی مفت سہولتیں ، اُجّولا اسکیم کے تحت گیس سلینڈر ، جن دھن بینک اکاؤنٹس یا فٹ انڈیا مہم ، یوگا اور آیوش کے بارے میںبیداری نے کورونا کے خلاف لڑائی میں لوگوں کی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کووڈ بندوبست میں ایک نیا منتر دیا ’جہاں بیمار وہاں اُپچار‘۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے گھر تک علاج کو لانے سے صحت نظام کابوجھ کم ہوگا۔ وزیر اعظم نے مائیکرو کنٹینمنٹ زون پہل کی بھی تعریف کی اور دواؤں کیہوم ڈیلیوری کو بھی سراہا۔ انہوں نے صحت کارکنوں سے درخواست کی کہ دیہی علاقوں میں اس مہم کو زیادہ سے زیادہ جامع بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں ، لیبوں اور ای مارکیٹنگ کمپنیوں کو ساتھ لانے کے لئے ’کاشی کوچ‘ نامی ٹیلی میڈیسن سہولت فراہم کرنا بھی ایک بہت ہی جدید اقدام ہے۔
وزیر اعظم نے دیہاتوں میں کوویڈ 19 کے خلاف جاری جنگ میں آشا اور اے این ایم بہنوں کے اہم کردار پر زور دیا اور صحت کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیت اور تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوسری لہر کے دوران ، صف اول کے کارکنان لوگوں کی بحفاظت خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں پہلے ہیٹیکے لگادیئے گئے تھے۔ انہوں نے سب کو زور دیا کہ وہ باری آنے پر ٹیکہ لگوائیں۔
وزیر اعظم نے یوپی حکومت کی فعال کوششوں کی وجہ سے پوروانچل خطے میں ’بچوں میں انسیفلائٹس کیسز‘ کے خاطر خواہ کنٹرول کی مثال دی اور عہدیداروں اور ڈاکٹروں پر بھی اسی حساسیت اور چوکسی کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے وبائی امراض کے خلاف جنگ میں بلیک فنگس کے سامنے آنے والے نئے چیلنج کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے درکار احتیاطی تدابیر اور انتظامات پر دھیان دینا ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے کووڈ کے خلاف جنگ میں وارانسی کے عوامی نمائندوں کی فراہم کردہ قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے وابستہ رہیں اور انہیں مشورہ دیا کہ تنقید کے باوجود اپنی تشویش کے بارے میں پوری حساسیت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو کوئی شکایت ہے تو عوامی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کے بارے میں فکر مند ہوں۔ انہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے وعدے پر قائم رہنے پر وارانسی کے عوام کی بھی تعریف کی۔