Urdu News

وزیر اعظم نے اۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پتن چیرو، حیدرآباد میں انٹرنیشنل کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار سیمی ایرڈ ٹراپکس (اۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی) کیمپس کا دورہ کیا اور ۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے پودوں کے تحفظ پر اۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کی اۤب وہوا کی تبدیلی کی تحقیقاتی سہولت اور ۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کی ریپڈ جنریشن ایڈوانسمنٹ سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ یہ دونوں سہولیات ایشیا اور ذیلی صحرائی  افریقہ کے چھوٹے کسانوں کے لیے وقف ہیں۔ وزیر اعظم نے آئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ لوگو کی نقاب کشائی بھی کی اور اس موقع پر جاری کردہ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی کیا۔ اس موقع پر گورنر تلنگانہ شریمتی تملائی سندراراجن، مرکزی وزراء جناب نریندر سنگھ تومر اور جناب جی کشن ریڈی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے بسنت پنچمی کے مبارک موقع کا خاص ذکر کیا اور اۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کو 50 سال کی مبارکباد دی۔ ملک اور اۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی دونوں کے لیے، اۤئندہ کے 25 سالوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نئے اہداف اور ان کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں زراعت کی مدد کرنے میں اۤئی سی اۤر اۤئی ایس اے ٹی کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے پانی اور مٹی کے انتظام، فصلوں کی اقسام میں بہتری، آن فارم تنوع اور مویشیوں کے انضمام میں ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کسانوں کو ان کی منڈیوں کے ساتھ مربوط کرنے اور آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں دالوں اور چنے مٹر کی پیداوار کو فروغ دینے میں ان کے جامع نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا ’’آپ کی تحقیق اور ٹیکنالوجی نے زراعت کو آسان اور پائیدار بنانے میں مدد کی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر وہ لوگ ہیں جن کے پاس بہت کم وسائل ہیں اور جو ترقی کی آخری منزل پر ہیں ۔ اسی لیے، وزیر اعظم نے دنیا سے ہندوستان کی درخواست کو دہرایا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے لائف سٹائل فار انوائرمنٹ کے بارے اورپی3 – سیارہ حامی لوگوں کی نقل و حرکت اور 2070 تک ہندوستان کا خالص صفر ہدف کے بارےمیں بات کی۔ انہوں نے مزیدکہا ’’ سیارہ حامی لوگ ایک تحریک ہیں جو ہر کمیونٹی، ہر فرد کو موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے آب و ہوا کی ذمہ داری سے منسلک کرتی ہے۔ یہ صرف الفاظ تک محدود نہیں ہے، بلکہ حکومت ہند کے اقدامات سے بھی ظاہر ہوتا ہے‘‘۔

Recommended