Urdu News

وزیر اعظم نے منی پور کے رانی گائڈن لیو ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے والی پہلی مال گاڑی کی ستائش کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 نئی دلّی ،29 جنوری /  وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے منی پور کے تامنگ لونگ  ضلع میں  رانی گائڈن لیو ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے والی پہلی مال گاڑی  کی ستائش کی ہے  اور کہا ہے کہ منی پور کی کنکٹیویٹی میں اضافہ ہو گا  اور تجارت کو فروغ حاصل ہو گا ۔

          شمال مشرقی خطے کی ترقی   کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی  کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں  وزیر اعظم نے کہا کہ 

          ’’ شمال مشرق   کی کایا پلٹ جاری ہے ۔ منی پور کی کنکٹیویٹی میں اضافہ ہو گا اور  تجارت کو فروغ حاصل ہو گا ۔ ریاست کی  شاندار مصنوعات پورے   ملک تک  پہنچ سکیں گی ۔ ‘‘

Recommended