Urdu News

وزیراعظم مودی نے وارانسی میں کورونا سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر بات کی ، عوام کو ہر ممکن مدد کی ہدایت

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیراعظم مودی نے  وارانسی میں کورونا سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر بات کی ، عوام  کو ہر ممکن مدد کی ہدایت

وارانسی ، 19اپریل (انڈیا  نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے اثر پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے اتوار کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مریضوں کے بہتر علاج کے لیے جانچ ، بیڈ ، دوائیں ، ویکسین اور انسانی وسائل کے بارے میں وارانسی ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں سے معلومات لی۔ انہوں نے انتظامیہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے فوری کارروائی کریں۔ دہلی میں اپنے دفتر سے ، وزیر اعظم نے وارانسی میں کووڈ ۔19 سے پیدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

 ڈویژنل کمشنر دیپک اگروال نے کورونا کی روک تھام اور علاج کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 'دو گز دوری ، ماسک ہے ضروری '۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ٹیکہ کے ہدف کو جلد سے جلد پورا کرنے کے لیے ترغیب دیں۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعظم نے عوامی نمائندوں سے تجاویز بھی لیں۔ وزیر اعظم نے ملک کے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملہ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس بحران کے پیش نظر وہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی پاسداری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محتاط رہ کر ، گزشتہ برس کے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے رضاکار تنظیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح سے حکومت کے ساتھ کام کیا ہے اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی درخواست کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بطور نمائندہ وہ  عوام سے بھی مستقل رائے لے رہے ہیں۔ پچھلے 5-6 برس میں طبی بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور جدید کاری نے کورونا سے لڑنے میں مدد کی ہے۔ بیڈ ، آئی سی یو اور آکسیجن کی دستیابی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر کوششیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ' وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی لہر کی طرح اس بار بھی وائرس پر قابو پانے کے لئے ایک مختلف حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے جلد سے متاثرہ افراد سے رابطہ کا سراغ لگانے اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ 

Recommended