Urdu News

وزیراعظم مودی آج سے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر

وزیر اعظم نریندرمودی

ہیروشیما میں کواڈ گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس میں بھی لیں گے حصہ

نئی دہلی، 19 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی آج (جمعہ) سے جی- 7 گروپ اور کواڈ سمیت تین بڑے کثیرالجہتی سربراہی اجلاسوں میں حصہ لینے کے لیے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر رہیں گے۔ جاپان کے ہیروشیما میں کواڈ گروپ کے رہنماؤں کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھنی البنیز حصہ لیں گے۔خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے یہ اطلاع دی۔

خارجہ سکریٹری کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 19 مئی کی صبح جاپان کے لیے روانہ ہوں گے اور جاپانی شہر ہیروشیما جائیں گے۔ وہاں وہ دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے گروپ جی-7 کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے ملک میں سنگین اقتصادی بحران پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنا دورہ آسٹریلیا ملتوی کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے سڈنی میں مجوزہ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ہیروشیما میں کواڈ لیڈروں کی ملاقات کے سوال پر خارجہ سکریٹری نے کہا کہ جب بھی کواڈ گروپ کے رہنما ملتے ہیں تو یہ کواڈ کی میٹنگ ہوتی ہے۔ کواترا نے کہا کہ اقتصادی امور، جہاز رانی، ترقی، ہند-بحرالکاہل وغیرہ پر تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی جا سکتی ہے۔ صرف کواڈ میٹنگ کا مقام تبدیل ہوا ہے۔ باقی جو ہے ویسے ہی ہے۔

یاد رہے کہ بائیڈن نے منگل کو کہا تھا-’’میں اپنا سفر مختصر کر رہا ہوں۔ میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ حتمی بات چیت کے لیے اس سفر کے دوران آسٹریلیا اور پاپوا نیو گنی کے اپنے دورے منسوخ کر رہا ہوں۔

Recommended