Urdu News

وزیر اعظم مودی نے جلیاں والا باغ کے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم مودی نے جلیاں والا باغ کے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز جلیاں والا باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال ہمت اور قربانی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ”1919 میں آج ہی کے دن جلیاں والا باغ میں شہید ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت۔ ان کی بے مثال ہمت اور قربانی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ گزشتہ سال جلیاں والا باغ میموریل کے تجدید شدہ کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر شیئر کر رہا ہوں۔“

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 28 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جلیاں والا باغ میموریل کے مرمت شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ انہوں نے تقریب کے دوران یادگار پر 'میوزیم گیلریوں کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ معصوم بچے- بچیوں، بہنوں اور بھائیوں کے خواب آج بھی جلیاں والا باغ کی دیواروں پر داغی گولیوں کے نشانات میں نظر آتے ہیں۔ آج ہم اس شہیدی کنویں کو یاد کر رہے ہیں جہاں بے شمار ماؤں بہنوں کی ممتا چھین لی گئی، ان کی زندگیاں چھین لی گئیں۔

Recommended