Urdu News

پی ایم مودی نے ’من کی بات‘ میں کی ایم پی کی آدیواسی خواتین کی تعریف

PM Modi praises KMP's tribal women in 'Mann Ki Baat'

بھوپال / بالاگھاٹ، 31 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بروز اتوار اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں ملک کے باشندوں کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ایم پی کے بالاگھاٹ ضلع کے چچگاؤں کی آدیواسی خواتین کی تعریف کی۔ بتا دیں کہ چچگاؤں کی آدیواسی خواتین نے اپنی محنت سےاس رائس مل کو خرید لیا، جس میں کبھی وہ کام کرتی تھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چچگاؤں میں کچھ آدیواسی خواتین ایک رائس مل میں مزدوری پر کام کرتی تھیں۔ کورونا عالمی وبا نے جس طرح دنیا کے ہر فرد کو متاثر کیا، اسی طرح یہ خواتین بھی متاثر ہوئیں۔

 ان کی رائس مل میں کام رک گیا۔ فطری ہے کہ اس سے آمدنی کی بھی دقت آنے لگی، لیکن یہ مایوس نہیں ہوئیں، انہوں نے ہار نہیں مانی، انہوں نے طے کیا کہ یہ ساتھ مل کر اپنی خود کی رائس مل شروع کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ رائس مل میں کام کرنے والی مینا راہنگڈالے جی نے سب خواتین کو ساتھ لیکر خود امدادی گروپ بنایا اور سب نے اپنے بچائے ہوئے سرمایے سے پیسہ جمع کیا، جو پیسہ کم پڑا، اس کے لئے ’آجیویکا‘‘ مشن کے تحت بینک سےقرض لے لیا اور اب دیکھئے، ان آدیواسی بہنوں نے وہی رائس مل خرید لی، جس میں وہ کبھی کام کیا کرتی تھیں۔

 آج وہ اپنی خود کی رائس مل چلا رہی ہیں۔ اتنے ہی دنوں میں اس مل نے تقریباً تین لاکھ روپئے کا منافع بھی کما لیا ہے۔ اس منافع سےمینا جی اور ان کی ساتھی، سب سےپہلے بینک کا لون ادا کرنے اور پھر اپنے کاروبار کو بڑھانے کےلیےتیاری کررہی ہیں۔

Recommended