Categories: قومی

وزیر اعظم مودی کی سکھ برادری کے نمائندوں سے ملاقات، تفصیلات کے لیے رپورٹ پر کلک کریں

نئی دہلی، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے درمیان سکھ برادری کے نمائندوں نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران سکھ برادری کے نمائندوں نے 26 دسمبر کو 'ویر بال دیوس' منانے کے وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما منجندر سنگھ سرسا کی قیادت میں ملک کے مختلف حصوں سے سکھ برادری کے نمائندوں نے وزیر اعظم مودی سے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ، سات لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم کو انگواسترا، تلوار اور یادگار بھی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سکھ مذہب کے نمائندوں نے گرو گوبند سنگھ کے بیٹوں کی شہادت کی یاد میں 26 دسمبر کو 'ویر بال دیوس' منانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کی تعریف کی۔ سکھ برادری نے اسے فخر کی بات قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔

ملاقات کے دوران سکھ برادری کے نمائندوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے بیان کی بھی مذمت کی۔ چنی نے حال ہی میں ایک انتخابی میٹنگ میں اتر پردیش اور بہار کے تارکین وطن کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ نمائندوں نے وزیراعظم کے نام خط بھی حوالے کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ اتوار 20 فروری کو ریاست کی 117 اسمبلی سیٹوں کے لیے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago