Urdu News

وزیر اعظم مودی نے یوم آزادی کی تقریر کے لیے عوامی تجاویز طلب کیں

@PMO India

نئی دہلی، 30 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اپنے یوم آزادی تقریر کے لیے شہریوں کے نظریات اور مشورے طلب کیا۔ وزیر اعظم ہر سال 15 اگست کو لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور کہا کہ یوم آزادی کی تقریر کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز شیئر کریں۔ وہ ان میں سے کچھ منتخب خیالات کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے لوگوں کے سامنے پیش کریں گے ۔ لوگMyGovIndia کے ذریعے اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

ہر سال 15 اگست کو وزیر اعظم لال قلعے کے فصیل سے حکومت کے پروگراموں اور پالیسیوں پر اپنے خیالات پیش کرتے ہیں۔ کئی سالوں میں وزیر اعظم نے یوم آزادی کی تقریر کے لیے شہریوں سے براہ راست آراء  اور تجاویز طلب کیں۔ اسی طرح اس سال بھی وزیر اعظم شہریوں کو نئے ہندوستان کے لیے  اپنی حصہ داری دینے کے لیے مدعو کر رہے ہیں۔

'مائی گووانڈیا' پورٹل میں ملک کے شہریوں سے کہاگیا، "اب آپ کے پاس اپنے خیالات شیئر کرنے، اپنی تجاویز کو الفاظ دینے اور اپنے نقطہ نظر کو کرسٹلائز کرنے کا موقع ہے۔ ان خیالات میں سے کچھ وزیر اعظم نریندر مودی 15 اگست کو اپنی تقریر میں عوام کے سامنے رکھیں گے۔

Recommended