وزیراعظم نریندر مودی نے سونیا گاندھی کو دی یوم پیدائش کی مبارک باد

نئی دہلی،09دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت تمام رہنماؤں نے انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر ہونے کی دعا کی۔

Birthday greetings to Smt. Sonia Gandhi Ji. May God bless her with a long and healthy life.

— Narendra Modi (@narendramodi) December 9, 2020

بدھ کو وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سونیا گاندھی کو یوم پیدائش کی مبار ک باد پیش کی اور کہا کہ ایشور انہیں لمبی عمر اور صحت مند زندگی دے۔

آج محترمہ سونیا گاندھی کی سالگرہ ہے

واضح رہے کہ سونیا گاندھی آج74سال کی ہوگئی ہیں۔ وہ سب سے طویل وقت تک کانگریس کی صدر رہی ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں شکست کی ذمہ داری لینے کے بعد راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس کے بعد سونیا گاندھی کانگریس کی کارگزار صدر کے طور پر کام کررہی ہیں۔ آج ہی کے دن1946میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔