Urdu News

وزیراعظم نے الوری سیتارام راجو کے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

وزیراعظم نے الوری سیتارام راجو کے کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

بھیما ورم/نئی دہلی، 04 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریند مودی نے پیر کے روز آندھرا پردیش کے بھیما ورم میں عظیم مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کے ان کے 125 ویں یوم پیدائش پران کے  کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے عظیم مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے مثال ہمت ہر ہندوستانی کوترغیب دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کے 125ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر الوری کے اہل خانہ کا خیرمقدم کیا۔ اس تقریب میں آندھرا پردیش کے گورنر وشو بھوشن ہری چندن اور وزیر اعلی  وائی ایس جگن موہن ریڈی کے علاوہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی بھی موجود تھے۔

Recommended