Categories: قومی

وزیراعظم مودی بھارتی بحریہ کے سیمینار’ سواولمبن‘ سے خطاب کریں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 17؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جولائی 2022 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرواقع نئی دہلی میں این آئی آئی او (بحری اختراعی اور درونِ ملک تیاری کی تنظیم کے سیمینار ' سوولمبن' (خود انحصاری) سے خطاب کریں گے۔آتم نربھر بھارت کا ایک اہم ستون دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کر رہا ہے۔اس کوشش کو آگے بڑھانے کے لئے، پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ' اسپرنٹ چیلنجز' کی نقاب کشائی کریں گے جس کا مقصد ہندوستانی بحریہ میں مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
' آزادی کے امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر این آئی آئی او، دفاعی اختراعی تنظیم (ڈی آئی او) کے ساتھ مل کر، ہندوستانی بحریہ میں کم از کم 75 نئی مقامی ٹیکنالوجیز / مصنوعات کو شامل کرنا ہے۔ اس باہمی تعاون کے منصوبے کا نام اسپرنٹ (آئی ڈی ای ایکس، این آئی آئی او اور ٹی ڈی اے سی کے ذریعے تحقیق و ترقی میں پول والٹنگ کی معاونت) ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سیمینار کا مقصد دفاعی شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لئے ہندوستانی صنعت اور تعلیمی اداروں کو شاملِ عمل کرنا ہے۔ دو روزہ سیمینار (18-19 جولائی) صنعت، متعلقہ تعلیمی برادری، خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور حکومت کے رہنماؤں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ دفاعی شعبے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا ہوں اور تجاویز پیش کریں۔ اجلاس اختراعی عمل، درونِ ملک تیاریوں، فوجی ساز و سامان اور ہوابازی کے لئے وقف ہوں گے۔ سیمینار کا دوسرا دن حکومت کے (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) کے وژن ساگر کے لحاظ سے بحر ہند کے علاقے تک رسائی میں گزرے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago