مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام ستنا میں تلاش جوہر: خطاب اور ورکشاپ منعقد

یہی سزا ہے چراغوں سے آشنائی کی

ہوا سے رابطہ کم کم ہے کیا کیا جائے

مدھیہ پردیش اردو اکادمی ،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تلاش جوہر: خطاب اور ورکشاپ کا انعقاد  17 جولائی، 2022 کو صبح 11 بجے سے کیسروانی سیوا سدن ،دلی ایم پی یوپی ٹرانسپورٹ کے سامنے، ٹکریا ٹولا روڈ،پانی کی ٹنکی سے پہلے، ستنا میں مقامی ضلع کوآرڈینیٹر امبیکا پرساد پانڈے اور انل ایان کے تعاون سے کیا گیا۔ اس پروگرام میں ریوا اور شہڈول ڈیویژن کے مختلف اضلاع سے منتخب تخلیق کاروں نے حصہ لیا۔ ورکشاپ میں خصوصی مقررین طہور منصوری نگاہ اور ارون کمار مشرا کے ذریعے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی گئی۔

پروگرام کی شروعات میں فی البدیہہ مقابلہ کے حکم صاحبان طہور منصوری نگاہ اور ارون کمار مشرا کے ذریعے دو طرحی مصرعے دیے گئے جو درج ذیل تھے:

1۔کس زمانے کی بات کرتے ہو

2۔ہمارے ہاتھ میں پرچم ہے کیا کیا جائے

مندرجہ بالا مصرعوں پر نئے تخلیق کاروں کے ذریعے کہی گئی غزلوں اور پھر ان کی پیش کش کی بنیاد پر حکم صاحبان کے متفقہ فیصلے سے عمریہ کے تنمے جے مشرا کو اول، ریوا کی گیتا شکلا کو دوم اور ریوا کے بھرگوناتھ پانڈے کو سوم اعزازات سے نوازا گیا۔

نئے تخلیق کاروں کی پیش کش کے بعد خصوصی مقرر طہور منصوری نگاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی۔ انھوں نے شاعری کی باریکیوں اور فنی خصوصیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔  اس موقع پر دیگر ضلع کوآرڈینیٹرس بھی موجود رہے جن میں سلیم رضا،ریوا اور کلدیپ کمار  عمریہ نے بھی اپنا شاندار کلام پیش کیا۔

جن شعرانے اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ان کے اشعار درج ذیل ہیں:

یہی سزا ہے چراغوں سے آشنائی کی

ہوا سے رابطہ کم کم ہے کیا کیا جائے

(تنمے جے مشرا)

ان کی یادوں میں ڈوبے رہتے ہیں

بھیگ جانے کی بات کرتے ہو

(گیتا شکلا)

ٹھوکروں میں پلا بڑھا اس کو

آزمانے کی بات کرتے ہو

(بھرگوناتھ پانڈے)

پروگرام کی نظامت کے فرائض انل ایان نے بحسن خوبی ادا کیے۔

پروگرام کے آخر میں اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام ضلع کوآرڈینیٹرس، خصوصاً امبیکا پرساد پانڈے اور انل ایان کو، حکم صاحبان کو اور تمام شرکا کو شکریہ ارسال کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago