Categories: قومی

وزیر اعظم مودی بدھ پورنیما کے موقع پر لمبنی میں بودھ ثقافت و وراثت کے مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

وزارتِ ثقافت کل نئی دہلی میں انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن  کے  ساتھ مل کر ایک رنگا رنگ پروگرام کی میزبانی کرے گی

نئی دہلی، 15؍مئی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  ویشاکھ بدھ پورنیما کے موقع پر 16 مئی، 2022 کو لمبنی کے اپنے سرکاری دورہ کے دوران لمبنی موناسٹک ژون کے اندر واقع بدھسٹ ثقافت و وراثت کے ایک انوکھے مرکز کی تعمیر کے لیے منعقد ہونے والی ’’شلانیاس‘‘ تقریب میں شرکت کریں گے۔

لمبنی میں وزیر اعظم  پوجا کرنے کے لیے مقدس مایا دیوی مندر کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم حکومت نیپال کے تحت کام کرنے والے لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے منعقد کیے جانے والے بدھ جینتی پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔عالمی اپیل کے ساتھ منفرد ’انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیرٹیج‘ کی تعمیر حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے مالی تعاون سے، لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی نگرانی میں انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، انڈیا کے ذریعے کی جائے گی۔ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، وزارت ثقافت کے ماتحت رقم مہیا کرنے والا ادارہ ہے۔ بدھسٹ سینٹر، نیپال میں پہلی ’مجموعی صفر اخراج‘ والی عمارت ہوگی۔ اس کے علاوہ، اس موقع پر وزارتِ ثقافت، ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس کی تقریبات سے متعلق، انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے ساتھ مل کر نئی دہلی میں ایک رنگا رنگ پروگرام کی میزبان کرنے جا رہی ہے۔

اس پروگرام کے دوران، نیپال کے لمبنی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے بدھسٹ ثقافت و وراثت کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے  کی تقریب سے متعلق فلم کی اسکریننگ کی جائے گی۔پروگرام دن میں 2:00 بجے، اسکرین پر بدھ مذہب کے مختلف مقامات سے ہونے والی پوجا سے شروع ہوگا۔حکومت ہند کے وزیر قانون و انصاف، جناب کرن رجیجو اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے، جب کہ حکومت ہند میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی مہمان اعزازی ہوں گے، اور  ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اسپیشل مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کا نیپال کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ مقدس ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس  کے ساتھ ہی لمبنی بدھسٹ سینٹر کے افتتاح کے وقت ہو رہا ہے۔ یہ دن تین بابرکت دنوں کا مجموعہ ہے، کیوں کہ اسی دن بھگوان بدھ کی پیدائش ہوئی تھی، اسی دن انہیں معرفت  حاصل ہوا تھا اور ان کا ’مہا پاری نروان‘ بھی اسی دن ہوا تھا۔ بدھ کی پیدائش تو لمبنی میں ہوئی تھی، لیکن انہیں بہار کے بودھ گیا میں معرفت حاصل ہوئی،  پہلا خطبہ انہوں نے اتر پردیش کے سارناتھ میں دیا اور اتر پردیش کے ہی کشی نگر میں انہیں ’نروان‘ حاصل ہوا۔لمبنی وہ مقدس مقام ہے جہاں بودھ روایت کے مطابق، رانی مہامایا دیوی نے تقریباً 623 قبل مسیح سدھارتھ گوتم کو جنم دیا تھا۔ بھگوان بدھ کی پیدائش لمبنی  جنگل میں ہوئی تھی، جو جلد ہی تیرتھ استھان بن گیا۔تیرتھ یاتریوں میں ہندوستانی شہنشاہ اشوک بھی شامل تھے، جنہوں نے وہاں اپنا ایک یادگاری ستون بنوایا تھا۔

یہ مقام اب ایک بودھ مذہبی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں بھگوان بدھ کی پیدائش سے جڑی تاریخی باقیات کی کافی اہمیت ہے۔میانمارکا گولڈن ٹیمپل، تارا فاؤنڈیشن مندر، سری لنکا مٹھ، کوریائی مندر (دائے سونگ شاکیہ)، کمبوڈین مٹھ اور ویت نامی پھاٹ کووکٹو مندر اس علاقے کے کچھ دیگر وہار اور مٹھ ہیں۔لمبنی نیپال کے سب سے مقدس اور سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہے جس کے نتیجہ میں اسے یونیسکو کے ذریعے  عالمی وراثت والے علاقوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، انڈیا کا ہیڈکوارٹر دہلی میں ہے۔ ایک بین الاقوامی بودھ امبریلا ادارہ کے طور پر 2013 میں اسے قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا بھر میں بودھوں کے لیے ایک عام پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسے بدھ مذہب کی اعلیٰ ترین درجہ بندی میں قائم ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس کا مقصد بودھ مذہب کی مشترکہ قدروں اور اصولوں کو محفوظ کرنے، ان کی تشہیر اور فروغ دینے کے لیے دنیا بھر میں مختلف بودھ تنظیموں اور روایتوں کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ اس کا مقصد عالمی مسائل کا مشترکہ حل بھی تلاش کرنا ہے۔انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن، نیپال میں بودھ تنظیموں کو ایک ساتھ کرنے میں سرگرمی سے شامل رہا ہے اور کئی سینئر بودھ بھکشوؤں کے ساتھ اس کے مضبوط تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم کا دورہ اور لمبنی مٹھ کے احاطہ میں ایک ہندوستانی مرکز کی تعمیر ہونے سے مشترکہ بودھ وراثت اور ثقافت کے توسط سے تعلقات کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago