Urdu News

وزیراعظم مودی 19جنوری کو ممبئی میٹرو ریل کی خصوصی لائنوں کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نے آتم نربھر بھارت بنانے کی کوششوں کی ستائش کی

وزیر اعظم نریندر مودی 19 جنوری کو نئی ممبئی میٹرو لائن 2اے اور لائن 7 کا افتتاح کریں گے، جو تقریباً 12,600 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم افتتاح کے بعد میٹرو کی سواری بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، دہیسر ای اور ڈی این نگر (پیلی لائن) کو جوڑنے والی میٹرو لائن 2اے تقریباً 18.6 کلومیٹر لمبی ہے، جب کہ میٹرو لائن 7 جو اندھیری ایسٹ۔  دہیسر ایکو جوڑتی ہے۔

یہ ریڈ لائن تقریباً 16.5 کلومیٹر لمبی ہے۔ ان لائنوں کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے 2015 میں رکھا تھا۔یہ میٹرو ٹرینیں میڈ ان انڈیا ہیں۔

 وہ ممبئی 1 موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (ممبئی 1 )بھی لانچ کریں گے۔ یہ ایپ سفر میں آسانی فراہم کرے گی، میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی دروازوں پر دکھائی جا سکتی ہے اور یو پی آئی کے ذریعے ٹکٹ خریدنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کی حمایت کرتی ہے۔

نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (ممبئی 1 )کو ابتدائی طور پر میٹرو کوریڈورز میں استعمال کیا جائے گا اور اسے بڑے پیمانے پر عوامی نقل و حمل کے دیگر طریقوں بشمول لوکل ٹرینوں اور بسوں تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

Recommended