Urdu News

وزیر اعظم نے اعلی ٰسطحی میٹنگ میں نگروٹا دہشت گردی انکاؤنٹر کیس پر سیکورٹی دستوں کی ستائش کی

وزیر اعظم نے اعلی ٰسطحی میٹنگ میں نگروٹا دہشت گردی انکاؤنٹر کیس پر سیکورٹی دستوں کی ستائش کی

وزیر اعظم نے اعلی ٰسطحی میٹنگ میں نگروٹا دہشت گردی انکاؤنٹر کیس پر سیکورٹی دستوں کی ستائش کی

نئی دہلی ، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندرمودی نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کے بعد سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعے کو ناکام بناتے ہوئے ، بھارتی سکیورٹی دستوں نے ایک بار پھر اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وزیر داخلہ امت شاہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور نگرروٹا معاملہ کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کے بعد انٹلی جنس کے اعلیٰ عہدیداروں سے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پتہ چلا کہ دہشت گرد 26/11 کی برسی کے موقع پر کچھ بڑا کرنے کا ارادہ کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے میٹنگ کے تھوڑی دیر بعد ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بڑی بہادری اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی چوکسی نے جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کو نشانہ بنانے کے ایک مذموم سازش کو شکست دی ہے۔

Recommended