وزیر اعظم نریندرمودی نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو دی مبارک باد
نئی دہلی، 22 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، " وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں آپ کی جیت پر مبارکباد۔ میں ہندوستان اور کینیڈا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی اور کثیرالجہتی امور پر ہمارے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے لبرل لیڈر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تیسری بار الیکشن جیتا ہے۔ کرشماتی رہنما 49 سالہ جسٹن ٹروڈو 2015 میں بھاری اکثریت سے کینیڈا کے وزیر اعظم بنے۔