Urdu News

وزیراعظم نریندرمودی نے تیسری وندے بھارت ٹرین قوم کو وقف کیا

وزیراعظم نریندرمودی

گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر سے ممبئی سینٹرل تک کا سفر ہوا آسان، دکھائی ہری جھنڈی

نئی دہلی، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک کو جمعہ کو تیسری وندے بھارت ایکسپریس ٹرین مل گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے بھارت ٹرین قوم کو سپرد کی۔ گجرات کا دورے پر پہنچے وزیر اعظم نے راجدھانی گاندھی نگر اور ممبئی سینٹرل کے درمیان ملک میں بنائی گئی تیز رفتار وندے بھارت ایکسپریس کے نئے اور بہتر ورڑن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ اپنی نوعیت کی تیسری وندے بھارت ایکسپریس ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 23-2022 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ اگلے تین سالوں میں 400 نئی نسل کی وندے بھارت ٹرینیں ڈیولپ اور تیار کی جائیں گی۔ پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو 15 فروری 2019 کو نئی دہلی- کانپور- الہ آباد- وارانسی روٹ پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔

پچھلے سال 15 اگست 2021 کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا تھا کہ ا?زادی کے امرت مہوتسو کے 75 ہفتوں کے دوران 75 وندے بھارت ٹرینیں ملک کے ہر کونے کو جوڑیں گی۔ وندے بھارت کی پہچان رفتار، سلامتی اور خدمت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وندے بھارت   160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اس میں شتابدی ٹرین جیسے ٹریول اپارٹمنٹس ہیں، لیکن مسافروں کو اس ٹرین میں سفر کا بہتر تجربہ ملے گا۔ یہ ٹرین رفتار اور سہولت کے لحاظ سے ہندوستانی ریلوے کے لیے ایک بڑی چھلانگ ہے۔ مثال کے طور پر نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان طے شدہ سفر میں تقریباً ا?ٹھ گھنٹے لگتے ہیں۔ اس سے یہ ان دونوں شہروں کو جوڑنے والی تیز ترین ٹرین سے 40 سے 50 فیصد تیز ہو گئی۔

Recommended